ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہزاد رسول قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور بزم قادریہ کے چیف آرگنائزر شہزاد رسول قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ نیک اور صالح خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوا ر رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، شہزاد رسول قادری کی والدہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں انکے آبائی گاؤں میں ا دا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، ضلعی اور تحصیلی قائدین نے شرکت کی۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد، شیخ آفتاب، سہیل احمد رضا اور عبد الحفیظ چوہدری نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top