نیب خزانہ لوٹنے والوں کے عیب چھپانا بند کرے : میجر (ر) محمد سعید

ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے دوران مک مکا کی سیاست بارے جو کہا درست ثابت ہورہا ہے
ڈاکٹر حسین محی الدین 29 نومبر کو یوتھ امن کانفرنس سے خطاب کریں گے

لاہور (25 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر(ر) محمد سعید راجپوت نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کرپشن کے باعث 19 کروڑ عوام صحت، تعلیم، انصاف کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں مگر افسوس نیب خزانہ لوٹنے والوں کے عیب چھپانے والا ادارہ بن گیاہے۔ صرف پاکستان عوامی تحریک کرپشن کا راستہ روک سکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے دوران مک مکا کی سیاست کے بارے میں جتنی بھی باتیں کیں وہ ایک ایک کر کے سب سچ ثابت ہورہی ہیں وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کمرشل بنک کی نجکاری، کوٹیکنا کیس، حدیبیہ پیپر مل کیس کے معاملہ میں نیب نے قوم کو مایوس کیا۔ نیب نے 150 میگا سکینڈلز کی جو فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔ اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہے نیب اسی طرح ایک ایک کر کے قومی خزانے کے ڈاکوؤں کو کلین چٹ جاری کرتا رہے گا اور عوام اسی طرح غربت اور ناانصافی کی چکی میں پستے رہیں گے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا اجلاس مرکزی صدر مظہر علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر 2015 (اتوار) کو منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین یوتھ امن کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ یوتھ امن کانفرنس میں ملک بھر سے یوتھ ونگ کے عہدیدار شرکت کرینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top