منہاج یونیورسٹی اور ایف سی یونیورسٹی کا 'پیس آن ارتھ' سیمینار

دہشتگردی کے خلاف مسلم اور مسیحی دنیا کو مل کر چلنا ہوگا: ڈاکٹر حسین محی الدین
ایف سی یونیورسٹی کے شعبہ ڈائیلاگ اینڈ ایکشن کے زیراہتمام پیس آن ارتھ سیمینار سے خطاب
سیمینار سے ڈاکٹر رمزے، ڈاکٹر رابرٹ، جان جوزف، حامد سعید، جیمز چنن، بشپ منورمل، ڈاکٹر نصیر کا خطاب
سیمینار کے اختتام پر امن کی شمع روشن کی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یوم ولادت کے سلسلہ میں کیک کاٹے گئے

دہشت گردی کے خلاف مسلم اور عیسائی دنیا کو مل کر چلنا ہوگا۔ خود کو سچا اور دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کی منفی دوڑ ختم ہونی چاہیے۔ جانوروں کے حقوق کا تعین کرنے والا اسلام بے گناہوں کی جانیں لینے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں ’’پیس آن ارتھ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور اور ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ ڈائیلاگ اینڈ ایکشن کی طرف سے کیا گیا۔

سیمینار سے ایف سی یونیورسٹی کے نائب صدر جان جوزف، ڈاکٹر چارلس رمزے، منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری، رجسٹرار ایف سی یونیورسٹی ڈاکٹر حامد سعید، ڈاکٹر رابرٹ، فادر جمیز چنن، بشپ منورمل، ارون کمال، پرکاش سنگھ، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا نے خطاب کیا۔ سیمینار میں خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر) محمد سعید، جی ایم ملک، کرنل احمد، سجاد العزیز، جاوید قادری، ساجد بھٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

سیمینار کے اختتام پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹے گئے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین اور ڈاکٹر جان جوزف نے منہاج یونیورسٹی اور ایف سی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے ملکر امن کی شمع روشن کی اور عزم کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات ملکر علاقائی اور عالمی امن کیلئے کام کرینگے اور اس فروغ امن جدوجہد میں دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر ایوارڈ دیاگیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ پیغمبران خدا زمین پر تعلیم عام کرنے، انصاف کا بول بالا کرنے اور امن برپا کرنے کے احکامات خداوندی کے ساتھ معبوث ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی۔ آج کے اس پلیٹ فارم سے ہمارا یہ پیغام ہے کہ امن اور محبت کو عام کیا جائے۔ اپنے ملک اور دنیا سے پیار کیا جائے اور خود کو سچا اور دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کی منفی دوڑ ختم کر دی جائے۔

ایف سی کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر حامد سعید نے یونیورسٹی آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ 1981 میں اس یونیورسٹی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’انقلاب اسلام کی نظر میں‘‘ کے موضوع پر ایک فکر انگیز خطاب کیا تھا جو آج بھی ہمیں یاد ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے بھی ان کے علمی، ادبی اثاثوں کے محافظ اور مبلغ ہیں۔

ڈاکٹر جان جوزف نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فروغ امن نصاب مسلمانوں کی نہیں پوری انسانیت کی خدمت ہے۔

سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں کے اندر مکالمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر چارلس رمزے نے کہا کہ تعلیم، انصاف کا بول بالا اصل خدمت اور عبادت ہے۔ ڈاکٹر چارلس رمزے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسلامی سکالرز دہشت گردوں کے نکتہ نظر کو قرآن و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ مسترد کر کے نئی نسل کی رہنمائی کررہے ہیں۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا فکری بددیانتی ہے۔


Pictures form the Peace On Earth seminar, an event jointly organized by the FC College University & Minhaj University...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Tuesday, December 8, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top