فیصل آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

فیصل آباد ( ) منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ یہ تقریب مورخہ 20 دسمبر 2015 کو فیصل آباد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر،گلفشاں کالونی کے سامنے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کو سونے کا کوکا، دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیاگیا۔ نکاح کے فرائض قاری سرفراز احمد سیالوی، قاری محمد اعظم نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں 2000 مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی۔

تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مرکزی ناظم ویلفیئر سید امجد علی شاہ، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال مہمان خصوصی تھے۔ پروقار تقریب میں ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں کے علاوہ رانا رب نواز انجم، چیئرمین سی سی 56 میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، رانا طاہر سلیم خاں، شیخ اعجاز قادری، محمد اسد قادری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد رفیق، حاجی امین القادری، حاجی محمد رشید قادری، حاجی محمد اشرف، ملک سرفراز قادری، قاری امجد ظفر، عمیر حنیف نے خصوصی شرکت کی۔

مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے تمام دلہوں اور دلہنوں کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تمام منتظمین کو اعلیٰ انتظامات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں، بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں، انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔

تقریب سے مرکزی ناظم ویلفیئر سید امجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لیے ناممکن ہوتا جارہا ہے ان حالات میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے دیگر شہروں میں علاقائی سطح پر پورا سال اجتماعی شادیوں کی تقاریب کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت جسپال نے کہا کہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں، منہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

اس پُروقار تقریب کا اختتام قرآن پاک کے سائے میں 25 دلہنوں کی رخصتی پر ہوا۔


25 couple wed at mass marriage ceremony under Minhaj Welfare Foundation Faisalabad

Posted by Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan on Sunday, December 20, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top