آج پارلیمنٹ کا حصہ بننے کیلئے علم اور دیانت کوئی پیمانہ نہیں رہا، ڈاکٹر طاہرالقادری

سربراہ عوامی تحریک کا جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے 5ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب
کانووکیشن سے ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، ڈاکٹر حسن محی الدین نے بھی خطاب کیا، 360 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں

لاہور (27 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ یا کابینہ کا حصہ بننے کیلئے علم، دیانت، شرافت کوئی پیمانہ نہیں رہا، متوسط طبقہ کی شناخت صرف علم اور کردار سے ہے۔ وہ گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے سے خطاب کر رہے تھے۔ کانوکیشن میں 360 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ جامعہ الازھر مصر کے کالج آف شریعہ و قانون کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، جامعہ الازھر کے کالج آف اصول و دین کے پرنسپل اور پروفیسر آف اسلامک فلاسفی ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، مفتی راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر حسن محی الدین، علامہ عبد القیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر اسلم غوری، مفتی ارشد القادری، خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر خان محمد ملک، ڈاکٹر ثمر فاطمہ کو اعلیٰ تعلیمی خدمات انجام دینے پر خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کانو وکیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درس و تدریس کوئی پیشہ ہے اور نہ کاروبار، علم پھیلانا اور علم حاصل کرنا اللہ کا حکم اور نبی آخر الزمان کی محبوب سنت ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات علم نافع حاصل کریں۔ قرون اولیٰ کے مسلم حکمران فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد بقیہ وقت لائبریریوں اور اہل علم کی مجالس میں گزارتے تھے۔ آج صورت حال الٹ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے علم و تحقیق کی طرف آنا ہو گا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم حاصل کرنے کی نہ صرف ترغیب دی بلکہ عملی سر پرستی کی، جنگی قیدیوں کو پڑھانے کے عوض رہائی دیتے تھے۔ عہد نبوی میں علم و ذکر کے حلقے سجتے تھے مگر پیغمبرنے ترغیب علم کی غرض سے حلقہ علم کو حلقہ ذکر پر ترجیح دی، انہوں نے کہاکہ اللہ نے آدم کو علم کی وجہ سے فرشتوں پر فضیلت دی۔ انہوں نے نوجوان طلباء و طالبات سے کہا کہ علم کو علم نافع بنانے کیلئے اچھے کردار اور اخلاق حسنہ کے پیکر بنیں۔

کانوونیشن سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے خطاب کیا۔ کانووکیشن میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نوب غوث بخش باروزئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب افضل حیات، سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود، سنیئر تجزیہ نگار سلمان عابد نے خصوصی شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دی جانیوالی خصوصی شیلڈ حماد مصطفی نے وصول کی۔

Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri's speech in #JamiaMinhajConvocation underway.

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Sunday, December 27, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top