انڈیا: منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی طرف سے مختلف ہسپتالوں میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم

منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے حیدرآباد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اشیائے خوردونوش اور فروٹ کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن، سٹی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے پیکٹس چار مینار دواخانہ میں 200، انڈو امیریکن کینسر ہسپتال میں 150، عثمانیہ جنرل ہسپتال میں 150 اور انیس الغرباء یتیم خانہ میں 200 سے زائد افراد کو فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد سٹی کمیٹی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں مستحق افراد کو بلاتفریقِ مذہب و نسل اشیائے ضروریہ کی فراہمی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور سنتِ مصطفیٰ پر عمل پیرا ہونے کی ایک کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ و خیرات کا کوئی دن مقرر نہیں ہوتا، مستحقین اور غربا کی مدد کرنا سب کا دینی و اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے اہلِ ثروت پر زور دیا کہ وہ غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور مسکینوں کی مدد کے لیے دل کھول کر آگے بڑھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top