ابراکی کین: امام بارگاہ محمد و آلِ محمد میں سالانہ محفل میلادالبنی (ص)

مورخہ 28 دسمبر 2015ء امام بارگاہ محمد و آلِ محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اِبراکی کین میں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کیا۔ محفلِ میلاد کا انتظام محمد اقبال کیمانی، سید محسن عباس اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔

محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ محمد فواد احمد، محمد تقی، محمد اقبال اور بابا محمد یوسف نے آقا علیہ السلام کی نعت و توصیف پیش کی، جبکہ نعیم خان نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ دل میں رکھنے والے لوگ دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی یزیدیت کا اور قیامِ امن کی کاوش حسینی مشن ہے، خارجیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت اہلِ بیت علیہم السلام اور محبتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہی امتِ مسلمہ میں وحدت کی لڑی ہیں۔

انہوں نے امام بارگاہ محمد و آلِ محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منتظمین کو محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ محفل سے علامہ محمد علی نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ: سید محمد ثاقب گیلانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top