میتو: امام بارگاہ محمد و آل محمد میں بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد

جاپان کے ضلع ابراکی کین کی امام بارگاہ محمد و آل محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مورخہ 23 جنوری 2016 کو غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے ایصالِ ثواب کے لیے بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جبکہ محمد اقبال نے خصوصی نعت اور منقبت پیش کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے شانِ اولیاء اور سیرتِ غوث اعظم کے موضوع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اولیاء کا پیغام امن ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ صرف اہل اللہ کے نقش قدم پر چل کر کیا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کا خاتمے کے لیے تصوف کی تعلیمات کو فروغ دے رہی ہے۔

رپورٹ: سید محمد ثاقب گیلانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top