ایسےساکی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ایسےساکی میں میلادِ مصطفی و عظمتِ اہل بیت کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ضلع گنما کے زیرِاہتمام میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم و عظمت اہل بیت علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایسےساکی میں منعقد کی گئی جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد احمد قمر نے حاصل کی۔ اصغر علی بھنڈر اور دیگر ثناء خواں حضرات نے آقائے دوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلِ بیت علیہم السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کانفرنس کے شرکاء سے مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسے آقا علیہ السلام کے ساتھ محبت کا دعویٰ ہے وہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہل بیت سے محبت کرے۔ قیامت کے دن اس شخص کی شفاعت نہیں ہوگی جس پر سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ناراض ہوں گے۔ جن کو آقا نے جنتی جوانوں کے سردار کہا اگر ان کا دل کسی سے دکھی ہے تو وہ جنت میں کیسے داخل ہوسکتا ہے؟ ان سے محبت و مودت کریں، ان کی اتباع و اطاعت کریں اور ان کا توسل اختیار کریں، اس لئے کہ ان کا وسیلہ ہی کام آئے گا۔ انہوں نے مذید کہنا تھا کہ محبت الہٰی، محبت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبت اہل بیت، محبت صحابہ اور محبت اولیاء و صالحین کی محبتوں پر خود کو جمع رکھیں۔ خارجیت کی فکر سے کبھی خود کو متاثر نہ ہونے دیں۔ اہل بیت علیہم السلام کی قربانی اسلام کی حیات ہے جبکہ سیر ت مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل ہی نجات کا ذریعہ ہے۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گنماکین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top