کمالیہ: منہاج گرائمر سکول میں تحریک منہاج القرآن کی ٹریننگ ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیرِاہتمام منہاج القرآن گرائمر سکول کمالیہ میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب محمد رفیق نجم نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی محمد لطیف اور ناظم محمد شاہد فاروق سمیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔

انجینئر رفیق نجم نے ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ تاریخ میں ایسی کوئی رات نہیں جس کی صبح نہ آئی ہو۔ ہر رات کو بالآخر ختم ہونا ہے اور صبح کو طلوع ہونا ہے۔ ہر اندھیرے کو بالآخر چھٹنا ہے اور فجر کا اجالا آکر رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان فجر کے اجالے کے لوگ ہیں اور قاتل اندھیری رات کے اندھیروں کے ساتھی ہیں۔ شہدائے انقلاب کے قصاص کے لیے ہماری جنگ جاری ہےاور جاری رہے گی۔ ہم انصاف کے حصول کے لئے آخری دم تک لڑیں گے اور اس قوم کو انصاف دلائیں گے۔ ہم ظلم کے سامنے کبھی جھکے تھے نہ جھکے ہیں نہ کبھی جھک سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی مرتب کیا ہے۔ اس نصاب کی عالمی سطح پر پزیرائی کی جا رہی ہے۔ علمائے کرام نے شیخ الاسلام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن ضربِ امن مہم اسی کاوش کی ایک کڑی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top