راولپنڈی: کینٹ ایریا میں منہاج یوتھ لیگ کی حلقہ درود کی محفل

منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی مغل آباد کے زیرانتظام 23 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں حسنات احمد قادری گھر پر حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی کے صدر حافظ محمد اشتیاق کر رہے تھے۔ محفل میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان سمیت اہلِ علاقہ شریک تھے۔

محفل کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیاتِ بینات اور بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کرنے سے ہوا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی کے صدر حسنات احمد قادری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ماہانہ بنیاد پر حلقہ درود کی محفل کے انعقاد کا عندیہ ظاہر کیا۔

حافظ محمد اشتیاق نے حلقہ درود کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اس کے رسول حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل غلامی اور ان سے محبت و عمل کا رشتہ جوڑے بغیر دنیا و آخرت کی فلاح ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عصرِ حاضر میں امت مسلمہ کو عروج و ترقی کی منزل پر لے جانے کا واحد راستہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و ادب کا راستہ ہے۔ ہم ادب مصطفی اور عشق مصطفی کی شمعیں جلاتے رہیں گے اور تادمِ مرگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور آپ کے دیئے ہوئے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا نے کیلئے کو شاں رہیں کے اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی ہے۔

حلقہ درود کی محفل کا اختتام ملکی سلامتی، امن اور مشن کی کامیابی اور قائد تحریک کی صحت و تندرستی کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top