ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کاٹا

ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے 19کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں
شہدا کو انصاف دلانے کیلئے آرمی چیف، چیف جسٹس، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا سے کردار ادا کرنے کی اپیل
شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے قاتل جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگے
پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی فیملیز نے شرکت کی، ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کاٹا، تقریب میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، عمر شہید کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن رقیہ بی بی، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کہاکہ ہماری جانیں بھی اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری پر قربان، وہ پاکستان کے 19کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں، ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ قاتل حکمرانوں کی امداد اور منفی پراپیگنڈے کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر مارا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے آرمی چیف، چیف جسٹس انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگی۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کسی صورت معاف نہیں کرینگے، شہدا کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ شہدا کے ورثاء نے قاتلوں کی امداد کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر مارا ہے، اپنے شہدا اور زخمیوں کی کفالت کرنا جانتے ہیں۔ انصاف اور قانون کی عدالت میں حکومتی بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، آخری فتح مظلوموں اور شہیدوں کی ہو گی۔ چیف آرگنائزر عوامی تحریک میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بُھلا سکتے۔ قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے، قائد عوامی تحریک کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) محمد سعیدنے کہاکہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں، جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی، انتہا پسندی اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا، عوامی تحریک ویمن ونگ کی رہنما عائشہ مبشر نے کہاکہ عوامی تحریک کے قائد کی ذات ایسا ادارہ ہے جس پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں، تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے 5بر اعظموں تک پہنچ جانا ایسا امر جو عقل میں نہیں آتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ جرات مندانہ تصنیف ہے مطالعہ ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس صدی کے بڑے انسان ہیں، 1000کتابوں کے مصنف، 6000لیکچرز، 100ممالک میں تحریک کا پھیلاؤ، چارٹرڈ یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشوں کے گواہ ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top