منہاج القرآن کے زیراہتمام کل بروز اتوار فیصل آ باد میں شب مدحت منائی جائے گی

مورخہ: 14 مئی 2016ء

شعبان المعظم کا مہینہ رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے، حاجی امین قادری

لاہور (14 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام کل بروز اتوار فیصل آ باد میں دور حاضر میں نعت کی کلاسیکی روایت کے امین اور صاحب اصلوب ثناء خوان سید زبیب مسعود شاہ کے نام شب مدحت کے عنوان سے ایک شام منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں نور الحسن، قاری نجم مصطفی، ڈاکٹر محمد اسحق قریشی، ڈاکٹر ریاض مجید، ارسلان احمد ارسل، سہیل بن رشید، شاہد لطیف، رانا محمد نواز، پیر سید ہدایت رسول، صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال استاد شیر علی خان، مہر علی خان سمیت ملک کی اہم مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیتوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں عاشقان رسول حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے اپنے دلوں کو منور کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے رہنما حاجی محمد امین قادری نے کہا ہے کہ شعبان المعظم کا مہینہ رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے، ماہ شعبان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محبوب ترین مہینہ ہے۔ شعبان کا مہینہ تفرتوں کو ختم کرنے اور معافی، نرمی اور بخشش تقسیم کرنے کا مہینہ ہے، اس مہینے ہمیں لوگوں کو معاف کرنا چاہیے، لوگوں کے معاف کرنے سے اللہ ہمیں معاف کرے گا، امین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام امن، محبت، بھائی چارے کے فروغ کیلئے اورمحسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کیلئے ایک شام معروف نوجوان ثناء خوان سید زوبیب مسعود شاہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شب مدحت کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس محفل میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں شرکت کر کے ہادی برحق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top