شہر اعتکاف 2016 سج گیا

مورخہ: 26 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2016ء ہزاروں معتکفین کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا۔ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود معتکفین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جوق در جوق جامع المنہاج کا رخ کیا۔ اور ملک بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے۔

اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف ہے۔ جس میں دنیا بھر سے معتکفین 10 دن کے لیے گوشہ نشین ہیں۔

گرم ترین موسم کی شدت کے پیش شہراعتکاف کی انتظامیہ نے معتفکین کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ خاص طور پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز، مسجد میں بہت بڑے اے سی کی سہولت اور پینے کے پانی کے لیے منرل واٹر پلانٹ قابل ذکر ہیں۔

جامع المنہاج کے ساتھ منہاج گرلز کالج کی وسیع و عریض عمارت میں خواتین کے لیے اعتکاف گاہ ہے، جہاں ہزاروں خواتین معتکفات ہیں۔ خواتین کی اعتکاف گاہ میں مردوں کی طرح بہترین سہولیات دی گئیں ہیں۔

امن و امان کی ملکی شہراعتکاف میں سیکورٹی کے قابل بھروسہ انتظامات ہیں، جس کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کی سیکیورٹی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ معتکفین کی سیکورٹی کے لیے اعتکاف گاہ میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ جامع المنہاج داخلی و خارجی راستوں پر بھی جدید سیکورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

شہراعتکاف کے روحانی ماحول میں شیخ الاسلام روزانہ نماز تراویح کے بعد درس قرآن و تصوف دینگے۔ شہر اعتکاف نماز تروایح کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بھی روزانہ منہاج ٹی وی پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top