بنگلہ دیش: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی 2016

ڈھاکہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے عید الاضحیٰ 2016 کے موقع پر ڈھاکہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں جانور قربان کیے گئے۔ قربانیوں کا گوشت غریاء، یتیموں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے قائمقام صدر ڈاکٹر جعفراللہ نے قربان گاہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں بلاامتیاز رنگ و نسل اور جنس و مذہب، خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام دنیا کو امن، محبت، بھائی چارے اور احترامِ انسانیت کا درس دے رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہیں جو عالمی سطح پر اسلام کے پیغامِ امن کو عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی ہمارے اندر جذبہ ایثار پیدا کرتی ہے۔ اسی جذبے کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلاحِ انسانیت کے لیے کوشاں ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل محمد ابوالکلام نے قربان گاہ میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے رضاکاروں نے چٹاکانگ، ڈھاکہ، کشور گنج، سکھٹ، ٹنگائیل اور ہبی گنج میں اجتماعی قربانیوں کا گوشت تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رضاکاران نے مختلف ہسپتالوں، جیلوں اور یتیم خانوں میں بھی گوشت پہنچایا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top