minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,824,888

تحريک منہاج القرآن - پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (ڈین آف پنجاب یونیورسٹی)
تفصيل
پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (ڈین آف پنجاب یونیورسٹی)
MQI on FB

ملک کے معروف ماہرتعلیم، دانشور، محقق، عربی زبان کے ماہر، ڈین آف پنجاب یونیورسٹی اور پرنسپل اورنٹیل کالج جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر صاحب نے "عالمی علماء ومشائخ کنونشن" سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :

جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب سے میرا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہی ایک رفیق کار کی حیثیت سے ہے۔ ہمارے مضامین بھی چونکہ قریب قریب تھے اس لئے تعلق بھی مزید قریب ہو گیا۔ یونیورسٹی میں میرے ساتھ قادری صاحب کا تعلق نہایت ہی اچھا رہا میں اب بھی یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر احباب سے اکثر یہ کہتا ہوں کہ کم از کم اتنی بات مان لیں کہ طاہرالقادری صاحب کو اللہ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ ان کی زبان میں برکت ہے وہ بات کر سکتے ہیں، کرتے ہیں اور ان کے خطاب کے دوران یہ کیفیت طاری ہو جاتی ہے کہ گویا ہر ایک پر سکتہ طاری ہو گیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان میں روح ہے ہی نہیں۔ انہیں جو اللہ کی بارگاہ سے خطابت کی نعمت حاصل ہے کم از کم اس کا تو اعتراف کریں۔ قادری صاحب کا اب بھی تعلق میرے ساتھ نہایت ہی محبت والا ہے اور یہ چیز بہت کم معاشرے میں موجود ہے کہ ایک شخص جو بین الاقوامی شہرت کا حامل ہو وہ اس قدر محبت سے پیش آئے۔

تحریک منہاج القرآن بحمداللہ تعالیٰ پاکستان و بیرون پاکستان دعوت و ارشاد کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بہت منظم اندازمیں سرانجام دے رہی ہے۔ اس کے بانی قائد فاضلِ جلیل علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، جس جانفشانی اور محنت سے احیائے اسلام کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں، یہ ان پر اللہ کا خاص فضل و کرم ہے۔ میں ان سے ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ اس دور کا مجدد اور مصلح صحیح معنوں میں وہی ہوگا جو لخت لخت امت کو متحد و متفق کرے گا، اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر سایہ منہاج القرآن اسلامک یونیورسٹی کا تعلیمی نصاب اور اس کا تربیتی نظام قابل رشک بھی ہے اور قابل تقلید بھی۔ اللہ کرے یہاں کے فارغ التحصیل لوگ آگے چل کر صحیح معنوں میں امت کی رہنمائی کا فریضہ نبھا سکیں۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic