مخدوم سید سجاد حسین قریشی (سابق گورنر پنجاب)

اکتوبر 1987ء کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے والد سابق گورنر پنجاب مخدوم سیدسجاد حسین قریشی تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر تشریف لائے مختلف شعبہ جات کے وزٹ کے بعد جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ سے صفہ بلاک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ میں پاکستان کے ایک مایہ ناز مذہبی تعلیمی ادارے میں ان طلبہ سے مخاطب ہوں جو دین کے ساتھ جدید علوم سے بھی آراستہ ہو رہے ہیں محترم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس ادارہ کو قائم کر کے قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ کہ جہاں ایک ہی مدرسہ میں قرآن و حدیث کے علوم کے ساتھ دنیاوی علوم بھی پڑھائے جاتے تھے۔ اس عظیم کاوش پر قوم ڈاکٹر صاحب کی انتہائی مشکور ہے گی۔ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے ملک کا ایک عظیم علمی سرمایہ ہیں۔ ان کے فن خطابت سے ہر شخص مرعوب ہے۔ ادارہ منہاج القرآن دین اسلام کی سر بلندی اور اتحاد امت کے جس عظیم مشن پر کام کر رہا ہے اس کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاہے کہ وہ اس عظیم مشن کو کامیاب کرے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی عمر اور علم میں مزید برکت عطا فرمائے۔

(ماہنامہ منہاج القرآن نومبر 1987)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top