عالمی میلاد کانفرنس مال روڈ پر ہو گی، انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی گئیں

ڈاکٹر طاہر القادری کانفرنس میں خطاب کریں گے، جواد حامد کی انتظامی کمیٹیوں سے گفتگو

لاہور تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مال روڈ پر ہوگی، تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کر کے آ قائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مال روڈ کے تاجروں سے رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دی گئیں ہیں۔ تاجر برادری جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کیلئے میلاد مہم کا حصہ ہو گی۔ مال روڈ کے دونوں اطراف کی عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔

ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری میلاد مہم 2016 جواد حامد نے عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی 50 سے زائد انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں زاہد جاوید، میر آصف اکبر، سعید اختر، حافظ غلام فرید، چوہدری افضل گجر، میاں طاہر یعقوب، ساجد اصغر، شیخ عتیق الرحمان، حاجی فرخ خان، عمر اعوان بھی موجود تھے۔

جواد حامد نے کہا کہ کارکن اور انتظامی کمیٹیاں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کیلئے دن رات محنت کریں۔ مال روڈ کو سجائیں، تاجر، طلبہ، وکلاء، مزدور، کسان، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ صرف شہر لاہور سے لاکھوں مرد و خواتین عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دیں کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top