ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر میرپور میں تقریب

تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام قائداعظم اسٹیڈیم کے بلمقابل واقع آفس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2017ء کو تقریب منعقد کی گئی، جس تحریک کے علاقائی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد تحریکی ترانے بھی پڑھے گئے۔ شرکاء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، جسےمنہاج میڈیا سل کے انچارج بابرمغل اور منصوراحمد آئی ٹی انیلسٹ نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔

حافظ احسان الحق صدر تحریک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پاس دہشت گردی کے خاتمہ کا مکمل حل موجود ہے۔ یہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف مبسوط فتویٰ دیا اور دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا میںاسلام کا امن پیغام پھیلایا۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ مئوثر آواز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہے ۔

تقریب سے امیر تحریک منہاج القرآن میرپور قاری شاہد محمود قادری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ صدی کے مجدد ہیں جنکا تجدیدی کردار رہتی دنیا تک فیوض و برکات بانٹتا رہیگا۔ بشارت علی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام وہ ہستی ہیں جنہوں نے اُمت کے لیے اسلام اور امن کا جو نصاب 1200 کتب کی شکل میں دیا۔ وہ رہتی دنیا تک اپنی روشنی سے منور کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام وہ ہستی ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کے احیائ،حضور ﷺکی محبت و اتباع اور اسلام کا امن کا پیغام دینے میں صرف کردی ہے اور یہ ان کی کاوشیں مصطفوی انقلاب کی شکل میں ضرور رنگ لائیں گی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے راہنما حافظ محمد ناصر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک صاحب نظر اور دور اندیش انسان ہیں۔ انہوں نے سیادی ماحول میں جس بھی اندیشے کا پہلے اظہار کیا ،خطرات کی نشان دہی کی آج ملک پاکستان کو انہی خطرات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اﷲ انصاف کا بول بالا ہوگا۔ مصطفوی انقلاب کا سویرا بہت جلد طلوع ہوگا۔ شاندار پروگرام کے انعقاد میں منہاج میڈیا سیل کے انچارج بابر مغل، مقصود احمد مغل، عبدالباسط رشید ناظم تحریک، مظہر قادری ناظم ممبرشپ ، وقاص خلیل، منصور مغل، فیصل حسین،مسعود رضا ، منہاج یوتھ لیگ ،ایم ایس ایم اور دیگر کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔آخر میں دعائیہ کلمات محمد الیاس ملنگی نے ادا کیے اور اسی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top