ڈاکٹر حسن محی الدین یورپ کے دو ماہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 11 مئی 2017ء

منہاج القرآن کے دنیا بھر میں قائم اسلامک سنٹرز علم اور امن کا پرچم سر بلند رکھے ہوئے ہیں
چیئرمین سپریم کونسل کا لاہور ایئرپورٹ پر پر تپاک استقبال، سینکڑوں کارکنان کا استقبال

لاہور (11 مئی 2017) تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری یورپ، ساؤتھ افریقہ، مصر، ترکی کے دو ماہ کے تنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر سنیئر رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان نے انکا لاہور ائیر پورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے دورہ کے دوران انسداد دہشتگردی، جدید علوم کی تحصیل، مسلم ویژن 2020، اور بین المذاہب رواداری پر لیکچرز دئیے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپی ممالک میں قائم اسلامک سنٹرز اور دفاتر کا دورہ بھی کیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی خوشحالی، امن اور استحکام کیلئے دعا گو رہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کرپشن، لاقانونیت، تعلیم، صحت کے فقدان اور لوڈ شیڈنگ کی خبروں پر دیگر ممالک کے شہریوں کے سامنے سبکی محسوس کرتے ہیں، انکی خواہش ہے کہ پاکستان کے عوام کا معیار زندگی ترقی یافتہ ممالک کے عوام جیسا ہو، انہوں نے کہاکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ایک واضح سوچ رکھتے ہیں کہ پاکستان کی خوشحالی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے راستے کی رکاوٹ موجودہ استحصالی نظام ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top