علامہ علی غضنفر کراروی کے انتقال پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 17 مئی 2017ء

لاہور (17 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک علماء ونگ کے مرکزی رہنما معروف مذہبی و سیاسی شخصیت علامہ علی غضنفر کراروی کے انتقال پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ علی غضنفر کراروی نے ساری زندگی فروغ اتحاد امت کیلئے گزاری، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کیلئے ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ مرحوم کے انتقال سے ملک ایک مذہبی رہنما اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیاہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ میر آصف اکبر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد ودیگر رہنماؤں نے بھی علامہ علی غضنفر کراروی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مذہبی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن کے پیغام کی ترویج و اشاعت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے رفیق اور قریبی ساتھی تھے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء مرحوم کے انتقال پر دکھی ہیں اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top