فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 15 مئی 2017ء

مورخہ 15 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چودھری بشارت جسپال، رانارب نوازانجم، رانا طاہرسلیم، میاں کاشف محمود، عزیزالحسن عوان، اللہ رکھا نعیم، مزمل جٹ، رائے ساجدحسین، آصف عزیز، غلام محمدقادری، راناغضنفرعلی، نثاشہزاد، محمودالحسن، فاطمہ سجاد، فرحت دلبر، مدثرفاروق، ملک سرفرازقادری، فاروق طور نے شرکت کی۔ کنونشن میں خواتین و حضرات کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ورکرز کنونشن سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئررفیق نجم، صوبائی صدرچوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ شہدائے انقلاب ہمارا فخر ہیں، قاتلوں سے قصاص لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرم لو اور حبس میں زندگی کے دن گزارنے والے عوام کو کرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔ آنے والی نسلوں کو غلامی سے بچانے کیلئے مصطفوی انقلاب واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کی اصلیت جان چکے ہیں، اس لئے حکومتی ملازمین کا واویلا انکی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ظلم اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں وہ پاکستان اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قیام امن اور ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نا اہل لیڈروں کے ہاتھ آ گیا ہے جس کی وجہ سے 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا۔ پاکستان کو اہل اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بد ترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں با ربار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top