منہاج القرآن کے زیراہتمام ہر سال منعقد ہونیوالے شہر اعتکاف کی تیاریاں شروع

مورخہ: 05 جون 2017ء

قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے اپنی رجسٹریشن کروا کر با ضابطہ مہم کا آغاز کیا
لاہور سمیت چاروں صوبوں میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دئیے گئے

لاہور (5 جون 2017) تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں رجسٹریشن جمع کروا کے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جی ایم ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد سب سے بڑے اعتکاف کا انعقاد منہاج القرآن کے زیراہتمام ہوتا ہے، اعتکاف روحانی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ 27 ویں شہر اعتکاف کیلئے تیاریوں کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل سطح پر بھی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ مہم 17 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تنظیمات روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن ڈیٹا مرکز کو بھجوا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کرینگے۔ مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں اعتکاف بیٹھیں گی۔ موسم کی شدت کے پیش نظر اس حوالے سے اس سال شہر اعتکاف میں خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔

جی ایم ملک نے بتایا کہ پاکستان کے تمام صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں اعتکاف رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ شہر اعتکاف کی تزئین و آرائش اور تیاریوں کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواد حامد کو شہر اعتکاف 2017 کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامات کیلئے درجنوں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top