فرانس: منہاج القرآن کے تحت اجتماعی افطاری کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2017ء

اللہ پاک نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اس اعزاز سے نوازہ ہے کہ اس کے رفقاہ و کارکنان خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جذبے سے بھی سرشار ہیں، ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پوری دنیا میں مساجد کی رونقیں بڑھ چکی ہیں۔ بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی عبادت میں مصروف ہیں اور سب کی خواہش اور کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں میں زیادہ سے زیادہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹ سکیں۔

دنیا کے 90 ممالک میں منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک ہے اور ان ممالک میں کم و بیش تین سو مقامات پر نماز تراویح کے ساتھ ساتھ عامۃ الناس کے لیے اجتماعی افطاری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس سے بلاتفریق رنگ و نسل لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن فرانس بھی اس سلسلہ میں پیش پیش ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مرکز منہاج القرآن میں لوگوں کے لئے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر روز سیکنڑوں لوگوں شرکت کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم، ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عامر جوادر بٹ اور دیگر تنظیمی عہدیداران و کارکنان کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ اپنی میزبانی کا فریضہ احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ اجتماعی افطاری کی تقریب کا آغاز قاری محمد صدیق اور قاری نورالامین کی تلاوت کلام مجید سے ہوتا ہے اسکے بعد سارے روزہ دار اجتماعی طور پر آقا دو جہاں ﷺ کی بارگا میں درود و سلام پیش کرتے ہیں، آخر پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری کی مختصر گفتگو کے بعد لوگ افطاری کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی اختتام پر حضرت علامہ حسن میر قادری نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے افطاری کا انتظام کرنے والوں اور مالی تعاون کرنے والوں کرنے والوں کاشکریہ ادا کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن آپ کا گھر ہے اور اسکی انتظامیہ آپ کی خدمت گزار ہے۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top