مینجر آئی ٹی ثناء اللہ کا جواں سالہ بھانجا انتقال کر گیا

مورخہ: 06 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن مرکز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد ثناء اللہ کا 22 سالہ بھانجا خادم حسین 6 اگست 2017ء کو راولپنڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ہری پور میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر فریدملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانا محمد فاروق، ناظم ایڈمن جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ثناء اللہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top