جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اسلامک لرننگ کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 06 اگست 2017ء

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 03 جولائی تا 06 اگست2017ء کو ہونے والا اسلامک لرننگ کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ایک ماہ کے اس کورس میں میں 40 طالبات نے شرکت کی جس میں انہیں قرآن مجید، حدیث، فقہ، تجوید، عقائد، سنتِ نبوی اور جدید سائنس سمیت آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور شخصیت کو نکھارنے کے لیے بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں۔ کورس کے اختتام پر 06 اَگست 2017 کو اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ماسٹر ٹرینر و سوشل ورکر شاہدہ شاہ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم کی پروفیسر عفت شاکر، سینئر ٹیچر VTI مس عطرت، ہیڈ مسٹریس GGHSگھرمالہ مسز میمونہ مشتاق، صدر عورت فائونڈیشن جہلم مسز رشیدہ عزیز، پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ مسز فرزانہ اجمل سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی سابقہ ذمہداران شاہدہ مغل، شکیلہ طاہر، مریم نعیم، ریحانہ عظیم شامل تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ رحمٰن سے ہوا جس کی سعادت پاکیزہ اور مہ جبین نے حاصل کی، جبکہ منہاج نعت کونسل جہلم نے بارگاہِ بنوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور رابعہ خان نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ شرکاء نے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی اِس کاوش کو سراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کو نوجوان نسل کی تربیت کے لیے انتہائی کارآمد قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر طالبات کو اعزازی شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj College Manchester
Minhaj TV
Quran Reading Pen
Ijazat Chains of Authority
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top