وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کلبھوشن نیٹ ورک اور بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت پر بات کریں: خرم نواز گنڈا پور

ایک سازش کے تحت پاکستان کے عالمی تشخص کو دہشتگردی سے داغدار کیا جا رہا ہے : سیکرٹری جنرل PAT
وزیر اعظم نااہل نواز شریف کی بجائے اپنے ضمیر سے راہنمائی لیں،گھر ٹھیک کرنے کے بیانات قابل مذمت ہیں۔
3 سال قانونی جنگ لڑی، جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں: گفتگو

لاہور (20 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس وقت مسئلہ نمبر 1پاکستان کا عالمی تشخص ہے۔ جسے دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزامات کے ساتھ داغدار کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بتائیں ہم دہشتگردی کا شکار ہیں اور اس جنگ میں 73 ہزار سے زائد جانی اور 123 ارب ڈالرز سے زائد مالی نقصان برداشت کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں کلبھوشن نیٹ ورک، بلوچستان میں عالمی مداخلت، کشمیر، فلسطین اور روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہوانے والے مظالم پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔ وہ بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے گھر ٹھیک کرنے والے بیانات پر شدید غم و غصہ میں ہے۔ دونوں راہنما اپنا سیاسی گھر اور قبلہ درست کریں اور قومی اداروں کے خلاف سازشیں بند کردیں۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ احمقانہ بیانات دینے کی بجائے حقائق کا ادراک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس وقت نواز لیگ کی حکومت کا مسئلہ نمبر ایک نااہل شخص کو سزا سے بچانے کی بجائے پاکستان کے مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم پاکستان ایک نااہل شخص سے گائیڈ لائن لینے کی بجائے قوم اور اپنے ضمیر کی آواز سنیں اور ان پر پہلا حق پاکستان، دوسرا اس ملک کے عوام کا ہے۔ شاہد خاقان عباسی ایسے شخص سے راہنمائی نہ لیں جو اپنی عزت کا خیال رکھ سکا اور نہ اسے بچا سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہے ہم فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم نے انصاف کے لیے 3 سال قانونی جدوجہد کی، ان شاء اللہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف ملے گا اور قاتلوں کے چہروں سے نقاب اترے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Majalis-ul-ilm (The Sittings of Knowledge) Lecture Series by Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top