ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار سامنے لائے جائیں: منہاج القرآن علماء کونسل

نااہل نواز شریف نے واپسی کیلئے ایمان کی اساس پر حملہ کروایا، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ کو پبلک کرے
وقت آ گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء طاغوتی نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہو جائیں: علامہ میر آصف اکبر

لاہور (31 اکتوبر 2017) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار سامنے لائے جائیں، حکومتی تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ کو پبلک کرے۔ نا اہل نواز شریف نے اپنی واپسی کیلئے ایمان کی اساس پر حملہ کروایا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ راجہ ظفر الحق رپورٹ میڈیا کو جاری کریں۔ منہاج القرآن علماء کونسل تنگ نظری انتہا پسندی، دہشتگردی جیسے منفی رویوں کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم سازشوں اور اس حوالے سے پھیلائی جانیوالی پراگندگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گے۔ وقت آ گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء طاغوتی نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہو جائیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک علماء ونگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین آزاد، علامہ امداد اللہ، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ عثمان سیالوی، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ خلیل حنفی، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ محمد اکرم طیب، علامہ لطیف مدنی، علامہ غلام صابر وٹو و دیگر موجود تھے۔

علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ علماء کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں برداشت اور رواداری فروغ پا سکے۔ تحریک منہاج القرآن ملک میں فرقہ واریت، انتہا پسندی، دہشتگردی اور لسانی و گروہی تعصبات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن علماء کونسل اور عوامی تحریک علماء ونگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر سرپرستی ایک ایسا فورم ہے جو تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان میں امن، رواداری اور بھائی چارے کا ماحول قائم کر رہا ہے۔ اتحاد و یگانگت کی دعوت تمام مکاتب فکر کے علماء تک لے جا رہے ہیں تاکہ باہمی اتحاد و اتفاق کے ذریعے فکر حسینی کو عام کیا جا سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top