عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی ایرانی قونصل سے ملاقات

ایرانی قونصل جنرل کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغام دیا
ایرانی قونصل جنرل نے دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

لاہور (16 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ا ور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل آقائے مجید صادقی دولت آبادی سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جانب سے ایرانی قونصل جنرل سے ایران میں آنیوالے حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ خرم نواز گنڈا پور اور آقائے مجید صادقی دولت آبادی نے پاک ایران کے تعلقات کے فروغ اور ایک اچھے ہمسائے ہونے کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تناظر میں حالیہ ریجنل تبدیلیوں کی روشنی میں مستحکم کیا جائے۔ دونوں برادر ہمسائیہ ممالک کے باہمی تعلقات سے خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

آقائے مجید صادقی دولت آبادی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک ایران تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخی تصنیف دہشتگردی وفتنہ خوارج کا خاتمہ کا مبسوط فتوی عالمی امن کے فروغ کے لیے ایک شاندار کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن عالم اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لیے عملی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امن و محبت کا دوسرا نام ہیں۔ پاکستانیوں کو اِس علم دوست شخصیت پر فخر کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف فتویٰ قیام امن کے لیے عملی جدوجہد کا حصہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top