پاکپتن: اسماعیل عبدالحسن خطیب کی دربار بابا فرید گنج شکر حاضری

تحریک منہاج القرآن کی عالمی تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے نیلسن میڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا کے ہمراہ وفد نے پاکپتن میں درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔ ڈربن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل عبدالحسن خطیب اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ منہاج القرآن سائوتھ افریقہ کے رہنماء علامہ طاہر رفیق نقشبندی بھی وفد میں شامل تھے۔

منہاج القرآن پاکپتن کے ناظم محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ ناظم ویلفیئر شیخ محمد اشرف حیدری و صدر پاکستان عوامی تحریک ماسٹر محمد رمضان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور درگاہ بابا فرید آمد پر ان کی دستار بندی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل عبدالحسن خطیب کا کہنا تھا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی دعوت پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہونے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ ادارہ منہاج القرآن و سرپرست ادارہ منہاج القرآن کی انٹرنیشنل سطح پر کی جانے والی خدمات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہمیں پاکستانیوں سے بہت پیار ملا ہے۔ وہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری دینے کے بعد روحانی سکون محسوس کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سائوتھ افریقہ سے تشریف لانے والے وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر و تحریک منہاج القرآن کے تمام رفقاء کے لیے خصوصی دعا کروائی اور ضلعی قیادت منہاج القرآن کا شکریہ ادا کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top