منہاج القرآن ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان کی رہائش گاہ پر محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان کی رہائش گاہ پر 12 دسمبر 2017ء کو محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں مخدوم شہباز ہاشمی، شیخ ارشاد احمد، راؤ محمد عارف رضوی، محمد شوکت ڈوگر، میجر محمد اقبال چغتائی، انجینئر جواد صادق، احمد قریشی، محمد عمر چشتی، رکن الدین ندیم حامدی، ملک عاشق حسین، سجاد نقشبندی، محمد الیاس صدیقی، محمد سجاد حیدر، عامر ارشاد، شیخ محمد نیاز، قاری محمد اصغر، مصباح اسحاق، فدا حسین گاڈی، عبدالکریم نون، شیخ عبدالشکور، محمد احمد کاظمی، اعزاز حیدر، محمد زاہد، وقار ذوالفقار، ندیم صدیقی، شیخ محمد عارف اور دیگر نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے دنیا میں کفروشرک اور ظلمت وگمراہی کے اندھیروں کاخاتمہ ہوا۔ آپ ﷺ کی آمد سے بے سہاروں کو سہارا نصیب ہوا، غریبوں، بیواؤں اور محتاجوں کو جینے کا حوصلہ ملا۔ آج امت مسلمہ اپنے پیارے نبی ﷺ کا میلاد منا کر رب کائنات کے حضور اظہار تشکر کرتی ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب عطا فرمایا اور ہمیں اس پیارے محبوب کی امت میں پیدا کیا۔

مذہبی سکالر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حضور کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کیلئے پہلے میلاد کو ماننا ضروری ہے کیونکہ اگر میلاد نہ ہوتا تو سیرت بھی نہ ہوتی۔ ولادت ہی سیرت کا وسیلہ بنی ہے۔ سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغِ عشق رسول ﷺ کی عالمگیر تحریک ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی فروغِ عشق رسول کیلئے وقف کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top