شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’بیت الزہرا‘‘ کا دورہ

مؤرخہ 18 دسمبر 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم الشان ادارہ ’’بیت الزہرا‘‘ کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا بیت الزہرا آمد پر ڈائریکٹر بیت الزہرا مدثرہ بلوچ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، محترمہ فضہ حسین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری، جی ایم ملک، عدنان جاوید موجود تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بیت الزہرا میں طالبات کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا تعلیمی ویژن محض ڈگریاں جاری کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور تربیت کے امتزاج سے اچھے شہری بنانا اور پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں بلا رنگ و نسل تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہوں اور نوجوانوں کی ایسی نسل پروان چڑھانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بنے اور وہ پاکستان کے اندر اور باہر کی دنیا میں اسلام اور وطن کے سفیر بن کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر مطمئن اور مسرور ہوں کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جو تعلیمی، تربیتی اہداف مقرر کئے گئے تھے وہ حاصل ہو رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top