’’اشرافیہ‘‘ نے تعلیمی نصاب اور نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا: صمصام بخاری

مورخہ: 20 مارچ 2018ء

نواز شریف کو عقیدہ ختم نبوت کے قانون پر حملہ کی سزا ملے گی: خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن کالج آف شریعہ کے تقریری مقابلوں کے دوسرے روز بیرسٹر وسیم الحسن کا خطاب
بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، الحاج اختر قریشی، شہزاد ناگی، ڈاکٹر سرور صدیق کی خصوصی شرکت

لاہور (20 مارچ 2018) منہاج القرآن کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ چار روزہ بین الکلیاتی مقابلوں کے دوسرے روز مہمان خصوصی تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سابق وفاقی وزیر صمصام بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اشرافیہ‘‘ نے تعلیمی نصاب اور نوجوانوں کا اخلاق تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، تعلیمی نصاب سے نظریہ پاکستان اور عشق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح کو نکالنے کیلئے نواز شہباز نے نظریہ پاکستان اور قومی فکر کے امور کے تحفظ کا ٹھیکہ غیر ملکی این جی اوز کو دے رکھا ہے، خوشی ہے نظریاتی اور فکری محاذ پر تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری متحرک ہیں اوراسلامی دنیا استفادہ کر رہی ہے۔

عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام بھی نظریہ پر قائم رہنے میں ہے۔ نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کی روح قرآن و سنت اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح عقیدہ ختم نبوت ہے۔ نواز شریف کو بیرونی دنیا کی خوشنودی کیلئے عقیدہ ختم نبوت کے قانون پر حملہ کی سزا ملے گی۔ اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، مفتی عبد القیوم ہزاروی، ڈاکٹر ممتاز باروی نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہا کہ اسلام، انسانیت کی تکریم اور حرمت کا ضابطہ حیات ہے۔ انسانیت کا احترام نہ کرنے پر اللہ نے ابلیس کو اپنی بارگارہ سے نکال دیا اور وہ قیامت تک کیلئے لعنت بن چک۔ انسانیت کا احترام نہ کرنے والے شیطان کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17جون 2014 کے دن اسی ماڈل ٹاؤن کی زمین پر وقت کے شیطانوں نے بے گناہ انسانیت کا خون بہایا۔ انہوں نے تقریری مقابلوں کے کلچر کو نئی زندگی دینے پر تحریک منہاج القرآن، کالج آف شریعہ کے منتظمین اور مقابلوں میں شریک طلباء طالبات کو مبارکباد دی۔

مقابلوں کے دوسرے روز حسن نعت اور انگریزی زبان میں تقاریر کے مقابلے ہوئے۔ انگریزی زبان کے تقریری مقابلوں کی جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلام، پروفیسر قراۃ العین فاطمہ، پروفیسر مجیب الرحمن شامل تھے۔ مقابلہ حسن نعت کی جیوری میں معروف ثناء خوان مصطفی الحاج محمد اختر قریشی، شہزاد ناگی اور ڈاکٹر سرور صدیق شامل تھے۔ شعبہ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول اور صابر نقشبندی نے معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top