دہشتگردی، انتہا پسندی آج بھی بڑا مسئلہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کو اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا
لاہور میں تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، چیئرمین سپریم کونسل کی لاہور تنظیم کے رہنماؤں سے ملاقات

دہشتگردی، انتہا پسندی آج بھی بڑا مسئلہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور (20 جنوری 2019) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی آج بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے، فوجی آپریشن اور فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے نتیجے میں جو امن آیا ہے وہ عارضی ہے، اصل کام حکومت اور سول سوسائٹی کا ہے، جب تک سویلین ادارے اپنے حصے کا کام نہیں کریں گے تب تک دہشتگردی کو جڑ سے نہیں اکھیڑا جا سکے گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 25 کتب پر مشتمل نصاب امن کی شکل میں متبادل بیانیہ دے کر پاکستان، عالم اسلام اورانسانیت کی بڑی خدمت کی ہے، یہ پاکستان اور اس کے عوام کا ایک اعزاز ہے کہ اس دھرتی کے سپوت ڈاکٹر طاہرالقادری کا بیانیہ امریکہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بطور متبادل بیانیہ نصاب میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، شفاقت مغل، میاں افتخار، ثاقب بھٹی، افضال گجر، سلطان چودھری و دیگر رہنما موجود تھے،

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک محض جماعتیں نہیں ہیں یہ فکری اور اصلاحی تحریکیں ہیں جن کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں انسانیت کی خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، یہاں سے اٹھنے والی تحریکیں پورے پاکستان کے نظام سیاست اور معیشت کو متاثر کرتی ہیں، لاہور میں تنظیم سازی پر توجہ دی جائے اور ممبر شپ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے گئے انہیں بلاتاخیر پورا کیا جائے۔

انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ انصاف ہو گا اور ظالم اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کارکنوں اور بے مثال قیادت کی مشترکہ کامیابی ہے۔ جہاں قائد انمول اور کارکن انتھک ہوں وہاں منزل کے حصول کے راستے میں کوئی رکاوٹ زیادہ دیر حائل نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ملک میں سیاسی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے، عوامی تحریک کا دیا ہوا شعور ہی ہے کہ کرپٹ لوگ آرٹیکل 62 کے تحت نااہل ہو کر نشان عبرت بن رہے ہیں، ہماری جدوجہدعوام کی خوشحالی اور ملکی استحکام کیلئے ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں آئندہ نسل کو پرامن اور خوشحال پاکستان دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top