قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی 100ویں تقریب رونمائی 6 مارچ کو لاہور میں ہو گی

مورخہ: 05 مارچ 2019ء

صوبائی وزراء، علمائے کرام، مشائخ، دانشور، سیاسی سماجی رہنما شرکت کرینگے
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کرینگے

لاہور (5 مارچ 2019) تحریک منہاج القرآن لاہورکے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی 100ویں تقریب رونمائی 6 مارچ کو ہو گی۔ تقریب سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب اور صدارت پیر سید محی الدین محبوب کاظمی کرینگے جبکہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان، سید صمصام شاہ بخاری، ماہر تعلیم پروفیسر قاسم علی شاہ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب رونمائی کی میزبانی کے فرائض تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 اور 145-A انجام دے رہے ہیں جس میں علماء کونسل، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور ویمن لیگ کے عہدیدار اور کارکنان شریک ہونگے۔ تقریب کا انعقاد آغاز میرج لان بالمقابل پاکستان منٹ گیٹ جی ٹی روڈ شالا مار باغ میں ہوگا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ شہرہ آفاق قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں منعقد ہو چکی ہیں اور 6 مارچ لاہور میں ہونیوالی 100 ویں تقریب ہے۔ تقریب میں پیر صوفی محمد یوسف، صحافی عارف حمید بھٹی اور ضیاء شاہد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top