منہاج القرآن لاہور کے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ کا مرکزی سیکرٹریٹ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ

مورخہ: 13 مارچ 2019ء

سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ادویات دی گئیں
’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ پر لاہور کے مضافاتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل کیمپس ہوتے ہیں

لاہور (13 مارچ 2019) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے لیے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے پہلے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام قائدین، ناظمین و سٹاف ممبران کے لیے فری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ میں سٹاف ممبران نے اپنے بلڈ ٹیسٹ کرائے، جو مکمل طور پر مفت کیے گئے۔ اس موقع پر نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، حافظ غلام فرید، جواد حامد، ریحان احمد و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے اس فلاحی قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیماری کی صورت میں غریب مریضوں کیلئے پہلی مشکل مرض کی تشخیص ہوتا ہے موبائل میڈیکل یونٹ میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے اور اس میں موجود لیب سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

عہدیداروں نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئرلاہور تنظیم کے تحت لاہور کے مضافاتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر اسی طرح کے میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ جہاں مریضوں کے میڈیکل ٹیسٹ اور ان کا طبعی معائنہ کیا جاتا ہے اور انہیں ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیکل کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top