قرآن نے انسانی زندگی کو درپیش ہر مسئلہ کا حل دیا: علامہ عبدالقدوس درانی

مورخہ: 13 مئی 2019ء

منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا اجتماع
اجتماع سے نوراللہ صدیقی، اشتیاق حنیف مغل، مرزا حنیف صابری و دیگر کا خطاب

لاہور (13 مئی 2019ء) منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیر اہتمام منعقدہ دروس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالقدوس درانی نے کہا کہ قرآن میں انسانی زندگی کو درپیش ہر مسئلے کا حل موجود ہے، فرسٹریشن اور ڈیپریشن کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے، مسلمان اپنے دنیاوی مسائل کے حل اور باطنی، روحانی سکون کیلئے قرآن و حدیث سے جڑ جائے یہی ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 جلدوں اور 5 ہزار سے زائد موضوعات پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کر کے امت کے ہر فرد کی قرآن مجید تک براہ راست رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔

درس قرآن میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، اشتیاق حنیف مغل، پروفیسر مسعود احمد مجاہد، پیر سجاد حیدر قادری، شیخ محمد حنیف، مرزا محمد حنیف صابری، محمد اسلم طاہر، طارق الطاف، ظفر اقبال کمبوہ، شیخ محمد وکیل، حاجی محمد عبدالخالق و دیگر رہنما شریک تھے، درس قرآن میں خواتین اورمختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت پر بھی زور دیتا ہے، منہاج القرآن نے اسلام کے خدمت کے پہلو کو بھی اجاگر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی اور اور آئی سی کی طرف سے متفقہ قرارداد میں ان کی امن کے لیے عالمگیر خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور عالم اسلام کی تمام جامعات کو ان کے مرتب کردہ امن نصاب کو فالو کرنے کی ترغیب دی۔

اشتیاق حنیف مغل نے منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف فلاحی منصوبہ جات پر روشنی ڈالی، درس قرآن کے آغاز پر مختلف ثناء خوان مصطفی نے ہدیہ تبریک پیش کیا، مقررین نے ماہ مقدس میں کامیاب دروس عرفان القرآن کا اہتمام کرنے پر پی پی 144 کی تنظیم کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top