ریاست کے 20 نکات کی حمایت کرتے ہیں: منہاج القرآن علماء کونسل

احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مساجد میں نمازیں ادا کی جائیں
حکومت علماء، عوام ایک پیج پر ہونگے تو وباء سے نمٹنے میں مدد ملے گی
پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ میر آصف اکبر کا بیان

لاہور (18 اپریل 2020) منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں میر آصف اکبر، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ضمن میں احتیاطی تدابیر کے طور پر رمضان المبارک میں نماز تراویح سمیت نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے حوالے سے ریاست پاکستان کی طرف سے جو 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے اس کی تائید کرتے ہیں، انسانی زندگی کے لیے مشکل حالات میں یہ درمیانی راستہ ہے۔ اس نوع کا درمیانی راستہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی تجویز کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے دل بہت دکھی ہیں کہ اللہ نے ہمیں ہماری زندگیوں میں اگرچہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتیں نصیب فرمائیں ہیں مگر ہم روایتی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ مساجد میں عبادات نہیں کر پارہے اس کی وجہ کورونا وائرس کی جان لیواء وباء ہے، علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ اب چونکہ ریاست نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اس لیے صدر مملکت کی طرف سے جو 20 نکاتی احتیاطی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے، حکومت عوام، علماء اور جملہ ادارے ایک پیج پر آئیں گے تو ہم جان لیواء وباء سے محفوظ رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ رمضان المبارک میں گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اور وباء سے نجات کی دعائیں کرے۔ علامہ میر آصف اکبر نے مزید کہا کہ بعض اوقات پولیس اہلکار اپنے پرتشدد رویے کی وجہ سے افہام و تفہیم کی فضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں، ریاستی عہدیداروں کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ کوئی بھی اہلکار یا ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کر سکے اور قومی یکجہتی کی فضاء کو مکدر نہ کر سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top