منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ کو ہو گی

خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس، ڈائریکٹر ویلفیئر سید امجد علی شاہ نے بریفنگ دی
مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان کی زیرنگرانی کمیٹی قائم

Minhaj Welfare Foundation collectie marriages will be held on March 20

لاہور (8 فروری 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔ مستحق خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کے انتخاب کیلئے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان کی نگرانی میں 6 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بیٹیوں کی شادی کیلئے اخراجات کا بوجھ اٹھانا غریب خاندانوں کیلئے ناممکن ہو چکا ہے، اس حوالے سے ضرورت مندوں کا سہارا بننافی زمانہ ایک بہت بڑی نیکی اور انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں شادیوں کی 18 ویں مرکزی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

تقریب کے انتظامات کیلئے جواد حامد، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، رانا محمد فیاض، ام حبیبہ اسماعیل، احسن بابا، ایوب انصاری، طیب ضیاء، علامہ میر آصف اکبر، شاہد اقبال یوسفی اور رانا فیصل محمود کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ مرکزی کمیٹی میں انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، شاہد لطیف قادری، سدرہ کرامت، سہیل رضا، حاجی محمد امین قادری، سعید شاہ، عبد الرحمن ملک، عبدالستار منہاجین، شفقت ندیم و خرم شہزاد شامل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top