منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

مورخہ: 20 مارچ 2022ء

15 سو باراتیوں کے لئے خصوصی ضیافت کا اہتمام، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مبارکباد دی
تقریب میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری، آشفہ ریاض فتیانہ، غلام محی الدین دیوان کی شرکت
ہر نوبیاہتا جوڑے کے لئے 2 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت
شادیوں کی اجتماعی تقریب میں مسیحی جوڑا بھی شریک تھا، تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہوئی

MWF Collective weddings

لاہور (20 مارچ 2022ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان میں ایک مسیحی جوڑا بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آئے ہوئے 15 سو باراتیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو گھڑی جبکہ فضہ حسین قادری نے تمام دلہنوں کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اسلام کی سیاسی، سماجی، اخلاقی عمارت مواخات اور صلہ رحمی پر استوار ہے۔ انصار مدینہ اور مہاجرین مدینہ کے مابین محبت و ایثار کا بندھن اس کی قابل فخر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام کی عظیم فلاحی فکر کی امین ہے۔

تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفہ میں دیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، رانا فیاض احمد، شاہد لطیف، راجہ زاہد محمود، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑ، حفیظ الرحمن، شمیم نمبردار و دیگر راہ نماؤں نے باراتیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ مستحقین کی مدد کرنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک بڑی عبادت ہے۔ میں اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دیتا ہوں۔

صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کی عظیم سنت اور مستحقین کی خوشیوں کا اہتمام کرنا بہت بڑی انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لئے دامے، درمے، سخنے کردار ادا کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما غلام محی الدین دیوان نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن عوامی خدمت کا جو منصوبہ بھی شروع کرتا ہے پھر اُسے بند نہیں ہونے دیتا۔ یہاں دین، تعلیم، تربیت اور ویلفیئر کے شعبہ جات میں مثالی کام ہورہا ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ شادیوں کی اجتماعی تقاریب سے تین ہزار سے زائد جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آفت زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ہر سال لاکھوں روپے کے مستحق طلباء کو وظائف دئیے جاتے ہیں۔

ہالینڈ سے آئے ہوئے ڈاکٹر عابد عزیز نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کا منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناطمہ سدرہ کرامت نے عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کیے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے نکاح پڑھانے کا فریضہ انجام دیا، شادیوں کی اجتماعی تقریب میں کرسچن جوڑا بھی شریک تھا، جس کی ازدواجی رسم ان کی مذہبی روایات کے مطابق انجام پائی۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، محمد حسیب، محمد نعیم مغل، حاجی خالد محمود، عامر علی، فیصل علی، عاصم رفیق، محمد نعمان، فرحت نور، میڈم سمیرا احمد، میڈم عظمیٰ شفیق، علی رضا ٹائیگر، ڈاکٹر علی وقار، میاں زاہد الاسلام، حاجی محمد اسلم، شفیق رضا قادری، پروفیسر شفیق فاروقی، طاہر بھٹی و دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top