رزق میں کشادگی کیلئے بوڑھے والدین کی خدمت کریں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 19 اگست 2022ء

ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں کو اللہ وافر رزق عطا کرتا ہے
صدر منہاج القران انٹرنیشنل کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (19 اگست 2022) صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزق میں تنگی کا شکار ضعیف والدین کی خدمت کریں، اللہ کو یہ عمل بے حد پسند ہے اور وہ ایسے بیٹوں اور بیٹیوں سے رزق کی تنگی دور کر دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں پر بھی اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ڈر سے جو شخص گناہ کرنا چھوڑ دیتا ہے سچی توبہ کرتا ہے اللہ کریم اس کو وہاں سے رزق دیتے ہیں جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کر سکتا، رزق میں کشادگی کیلئے تقویٰ و طہارت اختیار کریں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں مال خرچ کرتا ہے، غریبوں، محتاجوں کی مدد کرتا ہے اللہ کریم اس کے بدلے میں اس کو مزید رزق عطا فرماتا ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کمزور، ضعیف اور ضرورت مندوں کی دعاؤں کی وجہ سے رزق عطا کرتے ہیں۔ ہمیں کمزور طبقات کی تسلسل سے معاونت کرتے رہنا چاہیے اور ان کی دعاؤں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ والدین کی خدمت اور ادب کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کو بوڑھے والدین کی خدمت اتنی پسند ہے کہ اس نے رزق کی فراوانی کو ان کی خدمت سے جوڑا ہے۔ اللہ کریم والدین کی دعاؤں سے رزق میں فراوانی عطاء فرماتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقویٰ یہ کہ انسان ان تمام امور سے خود کو بچا کر رکھے جن سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top