اتحاد و استحکام کیلئے امت سیرت مصطفی ﷺ کی پیروی کرے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

علمی اختلاف رائے کو دشمنی میں بدلنے والے مصطفوی تعلیمات بھول گئے: عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب
مینار پاکستان پر منعقدہ کانفرنس سے مصر کے شیوخ، لیاقت بلوچ، سید ضیاء اللہ شاہ، صاحبزادہ سلطان احمد علی و دیگر کا خطاب
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا
عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات پر شیخ الاسلام کی سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

لاہور (09 اکتوبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 39ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر جھگڑنے اور علمی اختلاف رائے کو دشمنی میں تبدیل کرنے والے مصطفوی تعلیمات کو بھول گئے۔ اسلام اول روز سے دین امن و سلامتی رہا ہے۔ وحدت و یکجہتی اور خوشحالی و استحکام امت کیلئے سیرت النبی ﷺ کی پیروی کرنا ہو گی۔ آپ ﷺ مخالفین کے ساتھ بھی نرم خوئی سے پیش آتے، دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے فرماتے اسلام قبول کر لو تو تمہارے لئے دوگنا سلامتی ہے، آپ ﷺنے یہ کبھی نہیں فرمایا میری دعوت رد کرو گے تو مار دئیے جاؤ گے۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ حکمت، بصیرت، نرم خوئی اور احسن انداز کے ساتھ دین کی دعوت دی۔ ہمیں آج خود سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ مذہبی معاملات میں علمی اختلاف رائے پر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور اختیار کیا جانے والا طرز تکلم کیا مصطفوی تعلیمات کے مطابق ہے؟ اگر ہم خاتم النبین ﷺ سے حبی و قلبی وابستگی کے دعویدار ہیں تو پھر اخلاق سنوارنے پر سب سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہزاروں علماء و مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مبارکباد دی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات کرنے پر سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی بہترین انتظامات پر جواد حامد اور ان کی پوری ٹیم کی دن رات کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے علمائے کرام و غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہا۔

عالمی میلاد کانفرنس میں فضیلۃ الشیخ الدکتور ابراھیم صالح السید سلیمان الھد ھد، سابق رئیس الجامعہ، جامعہ الازھر مصر اور فضیلۃ الاستاذ احمد محمود حسن شریف (جامع الازھر، مصر) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس، جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، سجادہ نشین حضرت سلطان باہوؒ سلطان احمد علی، سید صمام علی شاہ بخاری خانوادہ کرمانوالہ شریف، پیر صوفی اسد اللہ شاہ نقیبی سجادہ نشین نقیب آباد شریف، پیر سید شمس الرحمن مشہدی سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا، دیوان حامد مسعود چشتی پاکپتن شریف، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر سید سعید الحسن شاہ، صاحبزادہ پیر فقیر محمد آستانہ عالیہ بٹ خیلہ شریف، پیر مفتی حمید جان سیفی، سربراہ جامعہ عروۃالوثقیٰ سید جواد نقوی، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربار کوٹ مٹھن شریف، پیر سید سردار آغا غزنی، مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر سید علی رضا بخاری سجادہ نشین بساہاں شریف کشمیر، پیر سید عبد الماجد محبوب گیلانی، پیر سید نور علاؤ الدین قادری ہدہ شریف کوئٹہ، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، مفتی محمد کریم خان، پیر سید علی حیدر شاہ بخاری، پیر اجمل عرفان دانش، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، رانا محمد ادریس، رانا محمد نفیس قادری، علامہ میر آصف اکبر، حافظ سعید رضا بغدادی۔ حافظ مرغوب احمد ہمدانی، محمد افضل نوشاہی، شہزاد برادران، ظہیر بلالی، شہزاد حنیف مدنی نے گلہائے عقیدت پیش کئے، قاری اللہ بخش نقشبندی، قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ کانفرنس کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، ولادت باسعادت کی خوشی میں آتش بازی کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top