نظامت امور خارجہ کے زیراہتمام ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا برطانیہ کے ذمہ داران کیلئے ورچوئل ٹریننگ سیشن

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے تنظیمی ذمہ داران، سکالرز، فورمز کے عہدیداران، Ecs ، RCCs اور LECs کے تمام نمائندگان کے لیے ورچوئل ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مقصد کی طرف سفر کرنا، ترقی کرنا، کچھ جاننے کی جستجو کرنا اور Self-Respect اللہ پاک نے ہر شخص کی فطرت میں رکھی ہے۔ روزمرہ کے مسائل کی وجہ سے ایک بڑا مقصدِ حیات ہماری زندگیوں سے ختم ہوجاتا ہے اور ہم چھوٹے موٹے کمپٹیشنز میں مصروف ہو جاتے ہیں حالانکہ ہمارا مقصدِ حیات انسانیت کے لیے کچھ بڑا کام کرنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کمپٹیشن کا مزاج انسان کے آگے بڑھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتا ہے اس سے اللہ کی حضوری سے نگاہ ہٹتی ہے اور دنیا کے حقیر چیزوں میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ اللہ کے بندوں کے اس طرح کے کمپٹیشن کے جذبات نہیں ہوتے بلکہ وہ مقابلہ نہیں کرتے اور اللہ کے دیئے ہوئے مقصد کے لیے آتے ہیں اور کام کرتے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے آج تک آپ کو کسی دوسری تنظیم کے ساتھ کمپٹیشن موازنہ نہیں کروایا، اس لئے کہ وہ آپ کی توجہ اصل مقصد کی طرف رکھنا چاہتے ہیں کہ ہم یہ کام اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرتے ہیں کسی سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں کمپٹیشن نہیں ہے، اللہ پاک نے آپ کو جو صلاحیت دی ہے اس صلاحیت سے مشن کی خدمت انجام دیتے چلے جائیں۔ ہم نے مشن کا کام کسی مقابلے کے لئے نہیں بلکہ آقا ﷺ کی حسین مسکراہٹ اور ان کے تبسم مُبارک کے لیے کرنا ہے۔

تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، جی ایم ملک، سید علی عباس بخاری، انجینئر رفیق نجم، علامہ صادق قریشی، ڈاکٹر چن نصیب، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ محمد شاہد بابر نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ٹڑیننگ سیشن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top