منہاج القرآن شیواء آنسن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر کا انعقاد

Halqa e Darood o Fiqr minhaj ul Quran

منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد اشفاق نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ علامہ منہاج الدین قادری نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے آن لائن خصوصی گفتگو فرمائی۔

نشست میں کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے۔ انفرادی اور اجتماعی طور پر درود شریف پڑھا گیا۔ علامہ منہاج الدین قادری نے شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی جبکہ محمد اشفاق، محمد ارسلان اور معاذ اعجاز نے جاپان سے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔

نشست کے اختتام پر محمد جمیل قادری نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی۔

Halqa e Darood o Fiqr minhaj ul Quran

Halqa e Darood o Fiqr minhaj ul Quran

Halqa e Darood o Fiqr minhaj ul Quran

Halqa e Darood o Fiqr minhaj ul Quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top