قرآن کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآن مجید کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ
ڈنمارک میں تقریب رونمائی، پاکستانی سفیر احمد فاروق ودیگر کی شرکت

The ceremony of translation of Irfan Al-Qur'an into Danish language took place

لاہور(16 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے قرآن مجید کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ ہو گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز کوپن ہیگن ڈنمارک میں تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے۔ اللہ کا پیغام ہر زبان، رنگ، کلچر اور خطے کے انسانوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ عرفان القرآن کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ڈینش زبان میں ترجمہ بھی مکمل ہو گیا ہے اس پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن صحیفہ امن و سلامتی ہے۔ قرآن کی تعلیمات کا فروغ ایک عظیم دینی و انسانی خدمت ہے۔ تقریب میں سید محمود شاہ الازہری، بلال اوپل، بابر شفیع، ڈاکٹر اکرام سرور، آغا عباس رضوی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی درجنوں نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

دریں اثنا شب معراج کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے بڑے صاحبزادے شیخ حماد مصطفی المدنی خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top