منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیر اہتمام 12 روزہ فن خطابت و نقابت کورس 6 مارچ سے شروع ہوگا

مورخہ: 05 مارچ 2023ء

معروف ٹرینرز اور اساتذہ تربیتی لیکچر دیں گے، عملی مشقیں بھی کروائی جائیں گی

12 Days Fan e Khitabat Course

لاہور (5 مارچ 2023 ) تحریک منہاج القرآن (شعبہ کورسز) کے زیراہتمام اساتذہ و طلباء کے لئے 12 روزہ آن لائن فنِ خطابت و نقابت کورس 6 مارچ سے شروع ہوگا۔ 12 روزہ کورس میں روزانہ کہ بنیاد پر فنِ خطابت، فن نقابت، ذخیرہ الفاظ، مختلف انداز تقریر، اعتماد سازی اور شخصیت سازی پر خصوصی لیکچر دئیے جائیں گے۔

12 روزہ کورس میں ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ملک پاکستان کے نامور اینکر پرسن صفدر علی محسن، علامہ مہتاب اظہر راجپوت، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی سمیت نامور اسکالرز اور اساتذہ تربیتی لیکچر دیں گے۔ اساتذہ ذخیرہ الفاظ، کم اور زیادہ دورانیہ کی تقاریر، آواز کا اتار چڑھاؤ اور تلفظ کی درستگی کے حوالے سے عملی مشقیں بھی کرائیں گے۔ 12 روزہ کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top