سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہر اعتکاف کا دورہ

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خرم نواز گنڈا پور و دیگر قائدین سے ملاقات کی
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھی منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا

Ex Governor punjab Ch Sarwar's visit Itikaf City

لاہور (16اپریل 2023) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا، شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، رحیم رزاق و دیگر راہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔

چودھری سرور نے افطار شہر اعتکاف میں کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وجود ایک بہت بڑی نعمت ہے، منہاج القرآن کا دینی کام اصلاح احوال کے لیے ہے۔ مالی مسائل کے اس دور میں ہزاروں افراد کا ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات سننے کے لئے ایک جگہ جمع ہونا ایثار ہے۔ اللہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دین کا علم بھی دیا اور پھر حسن بیان کی نعمت سے بھی نوازا۔ انہوں نے کہا ہزاروں لوگ یہاں صبح و شام ذکر اذکار کرتے اور اللہ کو یاد کرتے ہیں اس کا کریڈٹ منہاج القرآن کو جاتا ہے۔

دریں اثناء سینئر وکیل انسانی حقوق کے علمبردار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھی شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا احسان کے موضوع پر خطاب سماعت کیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو سنتے ہیں تو علم میں اضافہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ منہاج القرآن کی ان علمی محافل کو تاقیامت آباد اور شاد رکھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے اظہر صدیق کے گھر پر حملہ کی مذمت کی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top