حسنین کریمن سے محبت امت کی مشترکہ میراث ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

نوجوان جنتی نوجوانوں کے سردار سیدنا امام حسینؑ کی سیرت کو اپنائیں
آپؐ کا فرمان ہے قرآن اور اہل بیت سے جڑنے والے کبھی گمراہ نہ ہونگے

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (22 جولائی 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اہل بیت اطہار، حسنین کریمین سے محبت و مودت کسی ایک جماعت یا مخصوص طبقہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ میراث اور اثاثہ ہے، یہ فقط اظہارِ عقیدت کا معاملہ نہیں ہے یہ قرآن اور صاحب قرآن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان اور اعلان ہے کہ قرآن اور میری عترت سے جڑ جانے والے ہمیشہ صراط مستقیم پر رہیں گے اور کبھی گمراہ نہیں ہونگے، اہل بیت اطہار کی محبت و مودت کو روح میں اتار لینے والے کامیاب و کامران اور سرخرو ہونگے اور ایمان کے اس باب میں لغزش کا شکار ہونے والے روز قیامت شافع محشر سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ اہل بیت اطہار سے غیر مشروط محبت ہر کلمہ گو پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بطور خاص اس بات پر دھیان دیں اور جنتی نوجوانوں کے سردار حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی دین سے وفا، جذبہ ایثار، ایمانی حمیت و کردار کو اپنائیں یہی محبت و اطاعت جنت تک لیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ جید صحابہ، تابعین تبع تابعین، سلف صالحین اور آئمہ محدثین نے ہر دور میں محبت اہل بیت اطہار کے چراغ روشن رکھے اور اس راستے پر چلتے ہوئے جانوں کے نذرانے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ امام احمد بن حنبل امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ، امام مالک، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ جیسے جلیل القدر محدثین اہل بیت اطہار سے شدید محبت و مودت کا عقیدہ رکھتے اور اس عقیدہ ایمان کو ببانگ دہل بیان بھی فرماتے رہے، حسنین کریمین کے ساتھ محبت و مودت کے عقیدہ کو گروہی فکر میں بانٹ کر اس اثاثہ ایمان سے محروم نہ ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top