مراکزِ علم میں پڑھایا جانے والا نصاب معاشرتی مسائل کے حل کے لیے بہترین لائحہ عمل ہے: مظہر محمود علوی

teachers training course

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کا مراکز علم کے حوالے سے لاڑکانہ ڈویژن کے تربیتی کیمپ سے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لادینی معاشرے کو مصطفوی معاشرہ بنانے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے ذریعے مراکز علم چلانے کے لیے ٹیچرز کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے کندن ریسٹورنٹ میں 19 جولائی 2023 کو ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاڑکانہ ڈویژن سے کثیر تعداد میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں حافظ سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر نظامت کورسز)، علامہ محمود مسعود (ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت کورسز) اور علامہ سرفراز قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت کورسز) بریفنگ کے لیے لاہور سے تشریف لائے۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، مراکز العلم کی اہمیت و تعارف، مراکز العلم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ اس مردہ قوم میں سے انسان نکالنے کے لیے 25 ہزار مراکز العلم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

مراکز العلم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز نے کہا مرکزِ العلم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات ، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔

تربیتی کیمپ سے تحریک منہاج القرآن اسکے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی قائدین نے شرکت کی۔ نشست کے اختتام پر سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top