’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب ہو گی

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے
منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقدہ کانفرنس میں نامور قرآء و نعت خواں شریک ہوں گے

Imam hussain conference

لاہور (26جولائی 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب مورخہ 28 جولائی (جمعۃ المبارک) بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام“ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام پر خطابات کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top